لاہور (نیوز رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ ٹریفک کے حکام سے اپیل کی ہے کہ روٹ نمبر5 پر مسافروں کا بہت رش رہتا ہے یہاں بسوں کی تعداد بڑھائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیڈو بس سروس پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے غریب عوام کو بہترین سفری سہولت میسر آرہی ہے۔ میری گزارش ہے کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اس سروس کا آغاز کیا جائے۔