لاہور (کامرس رپورٹر)بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے چیئرمین ایئرسیال فضل جیلانی، سی ای او امین احسن‘ وائس چیئرمین عمرمیر نے ڈائریکٹرز کو بتایا کہ اس سال ہماری ایئرلائن میں 2جہازوں کا اضافہ ہوا ہے۔ انشاء اللہ اگلے سال بہت جلد ان A-320 جہازوں کی فلائٹس کا تھائی لینڈ‘ ملائیشیا‘ سنگاپور‘ چائنا‘ دبئی اور قطر کیلئے آغاز کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال 9لاکھ 71ہزار 54 مسافروں نے ایئرسیال کی ٹکٹ خریدی جبکہ ایک ماہ کے دوران 80ہزار 921 مسافروں نے ہماری ٹکٹ خریدی ہے۔