سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاروں کو 34 ارب سے زائد کا نقصان

کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں  کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ انڈیکس میں177پوائنٹس کمی سے سرمایہ کاروں کو 34ارب روپے سے زائد کانقصان ہوا جبکہ کاروباری حجم 12.17فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس 177.93پوائنٹس کم ہو کر81114پوائنٹس پرآ گیا،کے ایس ای 30انڈیکس 34پوائنٹس کمی سے 25775پوائنٹس ہوگیا۔ آل شیئر ز انڈیکس 163پوائنٹس کم ہو کر51814پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس543پوائنٹس کمی سے124751پوائنٹس پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن