گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سرکاری سکول کے باہر نوجوان کی ہوائی فائرنگ سے طالبعلموں میں بھگدڑ مچ گئی۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں واقعہ گورنمنٹ ایم ٹی ہائی سکول کے طالبعلم کا گزشتہ روز نوجوان کے ساتھ معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا۔جس پر ملزم نے سرکاری سکول کے باہر کھڑے ہو کر ہوائی فائرنگ کی جس سے سکول میں موجود طالبعلموں میں خوف وہراس اور بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ،ہمیں بھی اطلاع ملی ہے جس پر تحقیقات کی جارہی ہے ۔
گوجرانوالہ:سرکاری سکول کے باہر ہوائی فائرنگ، بھگدڑ
Oct 01, 2024