حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست ویژن کے تحت زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے گرین ٹریکٹر سکیم شروع کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں کسانوں ، زمینداروں سے درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں ۔ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے گرین ٹریکٹر سکیم پر 10لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جائیگی ۔انکاکہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی 10اکتوبر تک جاری رہیگی ۔
کسانوں کی خوشحالی کیلئے گرین ٹریکٹر سکیم شروع کی جارہی ہے : محمد یوسف
Oct 01, 2024