گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )قائد بزنس گروپ عطا فرید چوہدری، قائد احساس گروپ میاں عمر سلیم، سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس وقاص افضل اور نوید بٹ کی سپورٹس اینڈ لیبر منسٹر ملک فیصل سیف کھوکھر سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ سپورٹس اینڈ لیبر منسٹر نے گوجرانوالہ چیمبر الیکشن میں کامیاب پونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور پر تکلف عشائیہ دیا۔اس موقع پر گوجرانوالہ کیلئے مختلف ترقیاتی کاموں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔عطا فرید چوہدری نے سپورٹس اینڈ لیبر منسٹر ملک فیصل سیف کھوکھر کو گوجرانوالہ دورے کی دعوت دی۔ جسے ملک فیصل سیف کھوکھر نے قبول کیا ۔