گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ ماڈل ٹاون میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جس کی تفتیش سب انسپکٹر کلیم اللہ کر رہا ہے۔مقدمہ کے حوالے سے ڈی ایس پی ماڈل ٹاون میاں معظم نے تفتیشی آفیسر سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ ابھی مقدمہ مثل مکمل نا ہے جس پر ڈی ایس پی نے مقدمہ کی انکوائری میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر کی خوب سرزنش کی۔تاہم تفتیشی آفیسر نے اپنی بے عزتی پر ڈی ایس پی کیخلاف رپٹ درج کر دی ہے۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی پی او نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔