شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ ڈیفنس کالونی میں ڈاکوئوں نے دو پولیس ملازمین سے سرکاری گن چھیننے کے ساتھ ساتھ انہیں ہینڈز اپ کرادیا اور پولیس کانسٹیبلوں کو زمین پر بیٹھانے کے بعد خود موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن ، بی ڈویژن، تھانہ صدر ، تھانہ ہائوسنگ کالونی اور سی آئی اے سٹاف کے افسر پولیس کی بھاری نفری لیکر موقع پر پہنچ گئے تاہم شام گئے تک کوئی ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکا یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس کانسٹیبلز زوہیب اور عمران کے پاس گن کے علاوہ سرکاری پسٹل بھی موجود تھے جو انہوں نے ڈاکوئوں کے فرار ہونے کے بعد بھی چلانے سے گریز کیا بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ہائوسنگ کالونی کے دو کانسٹیبل دوپہر کے ٹائم ڈیفنس کالونی میں گشت کر رہے تھے کہ دکان کے باہر پھٹے پر بیٹھے دو افراد کو دیکھ کر رک گئے اور ان سے شناخت طلب کی تو ڈاکوئوں نے اسلحہ نکال کر پولیس پر تان لیا اور ان سے گن چھین کر انہیں زمین پر بٹھا لیا اور ان کے بازو کھڑے کرادیئے اس دوران ڈاکو آرام سے موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے ایس ایچ او تھانہ ہائوسنگ کالونی نے بتایا کہ گشت سے پہلے پولیس ملازمین کو ہدایات دی جاتی ہے مگر مذکورہ کانسٹیبلز نے ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہو ا ہے ۔
شیخوپورہ: ڈاکوؤںنے پولیس ملازمین سے گن چھین لی‘ زمین پر بیٹھاکر فرار
Oct 01, 2024