شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ ریجن سہیل اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس کی ہدایت پر ریجن بھر میں گیس چوروں اور میٹر ٹیمپرنگ کرنے والوں کیخلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں کی جارہی ہے اس سلسلہ میں 52 میٹر اتار لیے گئے ہیں جبکہ 3 ڈائریکٹر لائنیں اور ایک فیک میٹر بھی پکڑے گئے ہیں مذکورہ افراد کو لاکھوں روپے کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاسک فورس میں شامل یو ایف جی انچارج عمران اسماعیل ،رانا اجمل ،فرحان عظیم ،میاں رضوان اقبال ،زاہد احمد بھی موجود تھے۔ جنرل منیجر سہیل اکرم نے بتایا کہ گیس پائپ لائنوں پر کمپریسر لگانے والوں کیخلاف بھی سخت کریک ڈائون کیا جا رہا ہے ۔