ننکانہ صاحب (نامہ نگار) گورنمنٹ گورونانک پوسٹ گریجویٹ کالج ننکانہ مبینہ بد اخلاقی، بد انتظامی اور بد نظمی کا شکار ، پروفیسرزکے پر تشدداور غیر اخلاقی رویہ ، فیسوں کی اوورچارجنگ کے خلاف کالج کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے۔طلباء نے نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق کالج کے طلباء نے پروفیسرزکے پر تشدد‘ غیر اخلاقی رویہ‘ فیسوں کی اوورچارجنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور نعرے بازی کی کالج کے طلباء فریاد لیکر ڈپٹی کمشنر کے پاس پہنچ گئے طلباء نے اپنی درخواست میں الزام لگایاہے کہ کالج کے پرنسپل کی آشیر باد سے کچھ پروفیسرز نے کالج کوتعلیمی ادارہ کی بجائے بدمعاشی کا اڈا بنا دیا ہے کالج میں تعلیمی و اخلاقی اصلاح اور تربیت کی بجائے طلباء پر تشدد کیا جاتا ہے ، طلباء کا کہنا ہے کہ فیسوں کی اووچارنگ کی جاتی ہے اور کالج میں پینے کا پانی بھی میسر نہیںڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشد علی کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے رپورٹ طلب کرلی ۔ طلباء کا انکوائری افسر پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کسی غیر جانبدارافسر سے انکوائری کرانے کامطالبہ کیا ہے ۔
ننکانہ : گورنمنٹ گورونانک کالج کے طلبا کا اساتذہ کے رویہ کیخلاف احتجاج
Oct 01, 2024