نظام کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں: رانا تنویر حسین

نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) نظام کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں آج ٹیکس دینے والوں کی تعداد دوگنا ہوچکی ہے جو کچھ آئے گا وہ عوام پر ہی لگائیں گے مسلم لیگ ن نے سخت حالات میں حکومت بنائی اور دن رات محنت کرکے حالات بہتر کیے ہیں معاشی اشارئیے بھی مثبت کی طرف جارہے ہیں بہت جلد کھویاہوا مقام دوبارہ حاصل کرلیں گے دھرنے کی پیداوار دوبارہ احتجاج اور جلسے کر کے قوم کا وقت برباد کررہے ہیں ان کے ہاتھ اب کچھ نہیں آنیوالا۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیرصنعت وپیداوار راناتنویرحسین نے رکن قومی اسمبلی رانااحمد عتیق انور‘ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض‘ بختیار احمد بٹر افتخارعرف کھاری بٹر اعظم علی باجوہ اور درجنوں کارکنوں کے ہمراہ محمدنواز بٹر اور میاں عبدالمنان کے والدمیاں اسلم کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن