نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں ڈیرہ اشرف میں میاں صابر کی رہائشگاہ پر پیر سید جج شاہ اور پیر سید علی مردان شاہ کی زیرصدارت محفل میلاد النبی ؐ کاانعقاد کیاگیا جس میں مذہبی و سکالر مفتی شہباز رسول سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رسول ؐ کا ذکر کرنا اللہ کی خوشنودی کا باعث ہے اسی لیے درود و سلام اور نعت کی محافل سجاتے ہیں آپ ؐ وہ ہستی ہیں جو کائنات کی تمام مخلوقات کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں ان کا ذکر قیامت تک جاری رہے گا۔