ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راو کی زیرصدارت نالہ ڈیک کی صفائی کے حوالے سے اہم اجلاس آفس چیمبر میں ہوا۔سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ ، ایکسین ڈرینج سمیت دیگر متعلقہ افسر اجلاس میں شریک تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے متعلقہ افسروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تین یوم میں نالہ ڈیک کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ضلع کی حدود میں نالہ ڈیک کے تمام برجز کے نیچے صفائی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیرصدارت نالہ ڈیک کی صفائی کے حوالے سے اہم اجلاس
Oct 01, 2024