حکومت بحرانوں کو خاتمہ یقینی بنا رہی ہے: رانا محمد آصف

Oct 01, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین رانا محمد آصف آف سیکھم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئینی عدالتوں کے قیام کے ذریعے عدلیہ پر عائد کیسز کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی کا عمل فعال بنایا جاسکے، بانی پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم نے ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ معاشرتی و جمہوری اقدار کو بھی بے دردی سے تباہ کیا جس کی وجہ سے ملک کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا موجودہ حکومت حالات کا مکمل ادراک رکھتی ہے اوراپنے موثر و مربوط اقدامات کے ذریعے درپیش بحرانوں کو خاتمہ یقینی بنا رہی ہے۔

مزیدخبریں