ننکانہ صاحب + بچیکی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار ) نواحی گاؤں چک نمبر 4 میں سیاسی و سماجی رہنما چوہدری شہزاد جٹ کی طرف سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ایم پی اے آغا علی حیدر خاں بطور مہمان خصوصی تھے کنونشن میں مسلم لیگی رہنماؤں رائے امجد حیات کھرل‘ رائے منظور احمد کھرل‘ چوہدری شہادت علی‘ چوہدری اشفاق جٹ‘ انجمن تاجران کی طرف سے حاجی شوکت علی آرائیں‘ حاجی تنویر ہمایوں بھٹی، حاجی مختار احمد‘ چوہدری ذوالفقار، حاجی اللہ رکھا،حاجی نوید احمد،آغا محمد علی ، ملک ندیم اعوان سمیت ضلع بھر سے مسلم لیگ ن کے ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے آغا علی حیدر خاں و دیگر مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے۔ پارٹی کیلئے بے لوث کام کرنے والے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جمہوریت اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی : مقررین
Oct 01, 2024