قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور / چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈ ی سی آفس میں ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل ملک، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مریم شریف، فارماسسٹ عبدالحسیب خاں نیازی، ڈرگ کنٹرولر قصور خلیل احمد‘ ڈرگ انسپکٹر چونیاں لائیق الرحمن خان، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بلال یٰسین، ڈرگ انسپکٹر کوٹ رادھاکشن محمد اسلم اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر غیر قانونی طور پر چلائے جانیوالے 23میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی۔ تمام کیسوں کا جائزہ لیکر9کلینک کا کیس مزید کاروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجنے،8کو وارننگ‘2کیسزکو آئندہ میٹنگ میں رکھنے‘1کیس کو ختم جبکہ 3 کیسز کو دوبارہ وزٹ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔