شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، امتیاز احمد شیخ، امجد علی سلطانی سے)ضلع شیخوپورہ میں نہروں اور راج باہوں کی صفائی کا کام رک چکا ہے جس سے ٹیل کے کسانوں تک نہری پانی پہنچانے کی حکومتی کوششیں دم توڑ گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ماہ فروری میں نہروں و راجباہوں کی صفائی کے فنڈز میں برے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف ہوا جس کے بعد ضلعی افسروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ۔ جس نے محکمہ انہار اپر چناب کینال ڈویژن اور مشینری ڈویژن کے بعض افسروں و ملازمین کے مبینہ طور پر ملوث پائے جانے کی تحقیقات شروع کیں جس سے امید بندھی کہ دیگر برانچز میں بھی نہروں و راجباہوں کی صفائی کے فنڈز کی خورد برد کا آڈٹ ہوگا اورذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی مگر مذکورہ انکوائری کے طول پکڑ جانے کے باعث ایک طرف کرپٹ افسران و ملازمین کا محاسبہ ممکن نہ ہوسکا تو دوسری طرف نہروں و راجباہوں کی صفائی کا عمل کھٹائی کاشکار ہوتا چلاگیا اور اب یہ سلسلہ یکسر طور پر رک چکا ہے جس سے ٹیل کے کسانوں کی فصلوں کیلئے نہری پانی پہنچانے کی حکومتی کوششیں بے کار ثابت ہوئی ہیں دوسری طرف نہری پانی کی چوری کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے اور نہروں و راجباہوں کی صفائی سمیت نہری پانی کی چوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخوپورہ: ضلع بھر میں نہروں اور راج باہوں کی صفائی کا کام بند ے
Oct 01, 2024