قصور(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی قصور کے افسروں میونسپل افسر ریگو لیشن چوہدری اشرف گجر، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر حاجی اکمل حسین، انفورسمنٹ انسپکٹر زمرزا افضل، ملک شوکت، فیصل جمیل‘ انچارج انکروچمنٹ علی فرحان گیلانی،ساجد علی خاں‘ٹریفک و پنجاب پولیس کے افسروں و دیگر کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن للیانی اڈا چوک، پرانا لاری اڈا، نور محل چوک سمیت دیگر جگہوں پر کیا گیا۔ دکانوں کے آگے تعمیر پختہ تھڑے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار جبکہ عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان کو ضبط اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔