صفدرآباد (نامہ نگار) سابق سٹی ناظم امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 144 سردار انعام الحق ڈوگر نے کہا ہے کہ صفدرآباد خانقاہ ڈوگراں روڈ کارپٹ بنائی جائے ۔ مسلم لیگ (ن) 7 سالوں میں دوسری مرتبہ یہ روڈ تعمیر کرنے جا رہی ہے ۔ جدت کے دورمیں سٹرکوں کو کارپٹ بنانا چاہیے ۔ ہم کسی صورت عوام کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔ٹوکری والی سٹرک کے افتتاح پر اہل علاقہ کالے جھنڈے اٹھا احتجاج کریں گے ۔