واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ واشنگٹن تہران سے آنے والے بیانات کو سن رہا ہے اور یہ دیکھنے کا انتظار کر رہا ہے کہ وہ کیا کرے گا۔ کربی نے امریکی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ ہم لبنان میں اگلے صحیح قدم کے بارے میں اسرائیلیوں سے بات کرتے رہتے ہیں۔ امریکہ حزب اللہ کی قیادت کے خلا کو پر کرنے کی کوششوں کو دیکھنے کا انتظار کر رہا ہے ۔وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے یہ بھی کہا حزب اللہ یا ایران کے ساتھ ہمہ گیر جنگ شمالی اسرائیل میں آبادی کو بحفاظت ان کے گھروں میں واپس بھیجنے کا راستہ نہیں ہے۔ اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکہ کی حمایت ٹھوس ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔