لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کی منظوری کیلئے نابینا افراد کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری رہا۔ بھوک، تھکاوٹ اور گرمی کے باعث متعدد نابینا افراد بے ہوش ہو گئے۔ سڑک بلاک کرنے پر پولیس نے نابینا افراد کو زبردستی اٹھانے کی کوشش کی جس پر پولیس اور نابینا افراد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے والے بصارت سے محروم افراد نے کہا کہ ان کے مطالبات میں نابینا افراد کو روزگار کی فراہمی، ان کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی اور نابینا افراد کیلئے ہمت کارڈ کا اجرا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آٹھ دن سے دھرنا دئیے ہوئے ہیں مگر ابھی تک کسی حکومتی یا انتظامی عہدیدار نے ان سے سنجیدہ رابطہ نہیں کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
پنجاب اسمبلی کے سامنے نابینا افراد کا آٹھویں روز بھی دھرنا، کئی بے ہوش
Oct 01, 2024