شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ جس ملک میں استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہیں ہوتا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی‘ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے آگے بڑھنا ہوگا۔ ملک میں کسی انتشار اور احتجاج کی گنجائش نہیں‘محنت کرکے ہی ملک کو خود کفیل اور خود مختار بنایا جاسکتا ہے ملک میں انتشار پھیلانے والے کی سازشوں کو حکومت عوام کے تعاون سے ناکام بنائے گے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ اب بھی پارٹی قیادت عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی خاطر ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی سازشوں کوناکام بنائینگے: عارف سندھیلہ
Oct 01, 2024