فیصل آباد: زہریلا کھانا کھانے سے  خاندان کی 7 افراد کی حالت غیر

Oct 01, 2024

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق منصور آباد مین بازار کے رہائشی ارشاد علی ولد غلام ربانی کے اہل خانہ نے گھر میں کھانا تیار کیا تو دیگچی میں چھپکلی گر گئی جس کا گھر والوں کو علم نہ ہو سکا، کھانا کھاتے ہی ارشاد ،  عظمیٰ‘ عابدہ‘ رابعہ‘ فاریہ‘ سمیر‘ سمیرا‘ ساجد کی طبیعت خراب ہو گئی۔

مزیدخبریں