نیویارک (آئی این پی)خلائی جہاز بنانے والی امریکی کمپنی سپیس ایکس کا خلائی جہاز امریکی اور روسی خلاباز وں کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) پرپہنچ گیا ،ناسا کے خلاباز نک ہیگ اور روسی خلاباز الیگزینڈر گوربنوف نے ہفتے کے روز فلوریڈا کے شہر کیپ کیناویرل سے اڑان بھری ،سپیس ایکس کے ذریعے چلائے جانے والے ڈریگن خلائی جہاز میں دو خالی نشستیں تھیں۔