مظفرآباد(آئی این پی) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مظفرآباد سے ممبر اسمبلی خواجہ فاروق احمد کے خلاف تھانہ سٹی راولپنڈی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ، 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا، آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کو مطلع کیے بغیر خواجہ فاروق احمد کے خلاف مقدمہ کے اندراج اور گرفتاری پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کا شدید احتجاج۔