سرگودھا :طالبہ سے زیادتی کرنیوالا اے ایس آئی نجی ملازم سمیت گرفتار ‘معطل 

سرگودھا‘فیصل آباد‘گوجرہ ‘ڈسکہ(نامہ نگار ‘نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت) سرگودھا کے نواح میں اے ایس آئی نے نجی ملازم کیساتھ ملکر میٹرک کی 14 سالہ طالبہ کو اغواء کر کے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا نے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا۔فیصل آبادزبیر ٹاؤن کے رہائشی مجید (ن) کوملزموں نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ 452 گ ب میں بچے ( م) کواوباشوں نے کوہوس کانشانہ بنادیا۔ ڈسکہ دو اوباش ملزموں نے 14سالہ لڑکی(الف) کو اغوا کے بعد زیادتی کانشانہ بناڈالا۔گوجرہ‘نواں لاہور کے نواح میں اوباش عین الحق نے پڑوسی کی آٹھ سالہ بچی( ب) کودرندگی کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن