لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جلوال، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک میں کوٹ چھجی تا ماڑی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ، لبنان اور کشمیری مسلمان بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ ثابت کیا کہ اگر ہمارے پاس ایٹمی پاور ہے تو ہم بول بھی سکتے ہیں اورکھڑے بھی ہو سکتے ہیں۔ دریں اثنا، گورنر پنجاب سرداسلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور جنڈ کے نواحی گائوں اچھڑی کی آبادی کے لیے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جنڈ کے اہل علاقہ نے گورنر پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا۔ جنڈ واٹرسپلائی سکیم پر 30 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ گورنر پنجاب نے اپنے دورے کے دوران علاقے کے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی جرات قابل تحسین: گورنر پنجاب
Oct 01, 2024