خوشاب (نمائندہ نوائے وقت) ضلع کچہری خوشاب کے پوسٹ آفس کے سامنے دیرینہ عداوت کی بنا پر خالق گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موضع چوہا کے رہائشی ماموں بھانجا کو شدید زخمی کر دیا تاہم وہ دونوں بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتولین آفتاب ولد احسان اور اس کا ماموں اسلم والد مواز تاریخ پیشی پر جا رہے تھے۔