راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر جیل سے نکالنا ہے تو پْرامن احتجاج جاری رکھنا ہوگا ورنہ یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جج شاہ رخ ارجمند نے بنی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
احتجاج کیا تو یہ لوگ بانی تحریک انصاف کو فوجی جیل میں ڈال دینگے، علیمہ خان
Oct 01, 2024