بھارتی خاتون نے سونے کا مقابلہ جیت کر لاکھوں روپے اپنے نام کرلیے

Oct 01, 2024 | 14:00

بھارتی شہر بنگلورو میں سونے کا دلچسپ مقابلہ ہوا جسے ایک خاتون نے جیت کر لاکھوں روپے کا انعام حاصل کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیشوری پاٹل نامی خاتون  ایک سرمایہ کاری بینکر ہے جس نے سونے کے انٹرن شپ پروگرام 'ویک فٹ' کے تیسرے سیزن میں حصہ لیا اور 'سلیپ چیمپئن' کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔صرف اتنا ہی نہیں خاتون نے  9 لاکھ بھارتی روپے بھی انعام کے طور پر حاصل کیے۔سیشوری سمیت اس مقابلے میں 12 افراد نے حصہ لیا جس کا مقصد اچھی اور پر سکون نیند کی عادت کو فروغ دینا تھا، اس مقابلے میں حصہ لینے والوں  کو ہر رات 8 سے 9گھنٹے سونے اور دن میں 20 منٹ کی پاور نیپ لینے کی ترغیب دی گئی۔نتظامیہ کی جانب سے شرکا کو آرام دے بستر مہیا کیا گیا اور ایک کانٹیکٹ لیس سلیپ ٹریکر بھی دیا گیا تاکہ  نیند کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے شرکا نے ماہرین سے نیند سے متعلق ورک شاپ کے ذریعے معلومات حاصل کیں جب کہ ویک فٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تینوں سیزن کیلئے 10 لاکھ کے قریب لوگوں نے حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن 51 افراد کو ہی مقابلے کیلئے چنا گیا۔انتظامیہ نے مقابلے کے سیزن 4 کا بھی آغا کردیا ہے جس کے لیے درخواستیں بھی کھول دی گئی ہیں جہاں منتخب انٹرنز کے لیے ایک لاکھ روپے وظیفہ اور اگلا 'سلیپ چیمپئن' بن کر 10 لاکھ روپے تک جیتنے کا موقع مل سکے گا۔

مزیدخبریں