جی میل میں ای میلز کا جواب تحریر کرنا اب بہت آسان ہوگیا

Oct 01, 2024 | 14:06

گوگل نے کچھ عرصے قبل جی میل کے لیے جیمنائی سائیڈ پینل متعارف کرایا تھا۔اس وقت گوگل کا کہنا تھا کہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ مستقبل قریب میں ای میل سروس میں اسمارٹ ریپلائیز کے فیچر سے لیس ہوگا۔اب کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جس سے ان کے لیے ای میلز کا جواب تحریر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔خیال رہے کہ جی میل میں 2017 سے اسمارٹ ریپلائیز کا فیچر موجود ہے مگر اب تک یہ سروس کافی محدود تھی۔عموماً ایک جملے میں صارف کو جواب دیا جاتا تھا۔مگر جیمنائی پر مبنی اسمارٹ ریپلائیز کا فیچر ای میل کے مواد کو مدنظر رکھ کر تفصیلی جواب فراہم کرے گا۔اگرچہ صارف اس جواب کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکے گا مگر اے آئی ٹیکنالوجی کی جانب سے کوشش کی جائے گی کہ ایسا جواب تحریر کیا جائے جو صارف کے ذہن کے مطابق ہو۔اس فیچر کے تحت متعدد ریسپانس آپشنز صارف کو دستیاب ہوں گے جن کے تفصیلی پریویو کو دیکھ کر آپ کسی ایک کو منتخب کرسکیں گے۔یہ فیچر جیمنائی بزنس، ایجوکیشن یا ایجوکیشن پریمئم کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔یعنی فی الحال یہ فیچر جی میل کو مفت استعمال کرنے والوں کو دستیاب نہیں ہوگا مگر امکان ہے کہ مستقبل قریب میں یہ ان کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے۔

مزیدخبریں