پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک

اسلام آباد : معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں تاہم امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر قرآن وسنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹرذاکرنائیک کی ملاقات ہوئی ، اسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز،بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگرامور پر گفتگو ہوئی.ڈاکٹرذاکر نے کہا کہ پاکستان کےلوگ بہت محبت کرنےوالےہیں تاہم امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کرقرآن وسنت کی روشنی میں متحد ہونےکی ضرورت ہے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں، امت مسلمہ کو متحد ہونے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ذاکرنائیک کی دنیا میں اسلام کےامن ،محبت کےپیغام کو عام کرنے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں.آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا حل اتحاد بین المسلمین اور یکجہتی میں مضمر ہے . پاکستان عالمی سطح پر امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

معروف اسکالر نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے ، میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے امن ، محبت کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

معروف اسکالر نے اتحاد بین المسلمین اور اسلام کی حقیقی پیغام کو دنیا میں پھیلانے کیلئےپاکستان کے کردار کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن