کوئٹہ :پاکستان کوسٹ گارڈزکی بڑی کارروائی،اسلحہ، شراب اور ہیروئن برآمد 

کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ، شراب اور ہیروئن برآمد کرلی. شراب اور ہیروئن کی بین الاقوامی مالیت 60 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہمیشہ عوام کی خدمت کےلیےمتحرک رہی ہے، گوادر کے موسیٰ گوٹھ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا. آپریشن کےدوران 226 گلاک پستول، 34 بیرٹا پستول،145عدد 30بورپستول برآمد کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں140اسیپئرمیگزین،30بور پستول،324گلاک پستول کےمیگزین بھی شامل تھے ، دہشت گردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گڈانی سے اعلیٰ کوالٹی غیر ملکی شراب کی 959 بوتلیں اور 2203 کین بیئر برآمد کی گئیں جبکہ گوادر میں ایک اور کارروائی کے دوران 332 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس پکڑی گئی۔اس کے علاوہ وندر اور اوتھل میں 44.5 کلو ہیروئن برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ، پکڑی جانے والی شراب اور ہیروئن کی بین الاقوامی مالیت 60 ملین روپے کے لگ بھگ ہےپاکستان کوسٹ گارڈز عوام کی خدمت اورملک کی حفاظت کے لیےہروقت تیارہے اور ہرقسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کےخلاف کارروائی کےلیےمتحرک ہے۔

ای پیپر دی نیشن