پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں وفاقی آئینی عدالت میں صوبوں کی بھی نمائندگی ہو۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری اتحادی جماعتوں اے این پی اور مسلم لیگ کیو سے مشاورتی ملاقاتیں ہوئی ہیں.آئین کا خالق پارلیمان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے 2006 کے میثاق جمہوریت کے مطابق آئینی عدالت کا قیام ہو. عدالتوں میں سالوں سال مقدمے لگے رہتے .جس سے التوا کیسز کی تعداد بڑھ رہی۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان اپنا حق منوانے کے لئے کیوں کچھ نہیں کرے؟ ہماری کوشش ہے کہ آئینی ترامیم کا عمل فرد واحد کیلئے نا ہو، ہم چاہتے ہیں وفاقی آئینی عدالت میں صوبوں کی بھی نمائندگی ہو۔شیری رحمان نے کہا کہ ہم اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. ہم اپنے اتحادیوں کو آن بورڈ لے رہے ہیں. ہم وکلا اور سول سوسائٹی سے بھی اس حوالے سے ملاقاتیں کر رہے ہیں. ہم شراکت داری کے دائرے کو وسیع کرنا چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہم سب ساتھ ملکر چل رہے ہیں. یہ تاثر نا پیدا ہو کہ رات کے اندھیرے میں چور دروازے سے بل لایا جائے.یہ ہمارا وطیرہ نہیں۔
ہم چاہتے ہیں وفاقی آئینی عدالت میں صوبوں کی بھی نمائندگی ہو: شیری رحمان
Oct 01, 2024 | 17:50