کراچی : معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کل صبح کراچی پہنچیں گے , جہاں وہ گورنر ہاؤس ، جامعہ بنوریہ ، جامعہ الرشید سمیت مختلف دینی مدارس اور جامعات کا بھی دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی کے دورے پر پہنچ رہے ہیں . گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر معروف مذہبی اسکالر تین اکتوبر کو گورنر ہاؤس آئیں گے. جہاں گورنر سندھ ان کو گورنر ہائوس سے جاری عوامی انیشیٹیو کا دورہ کرائیں گےگورنر ہاؤس میں معروف مذہبی اسکالر کے ساتھ عمائدین شہر ، کاروباری حضرات سمیت عوام کا مختلف موضوعات پر خصوصی سیشن بھی منعقد ہوگا.کراچی میں قیام کے دوران معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ ، جامعہ الرشید سمیت مختلف دینی مدارس اور جامعات کا بھی دورہ کریں گے جبکہ جامعات میں زیر تعلیم مختلف ممالک کے طلب علموں سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات ہوئی ، اسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں ڈاکٹرذاکر نے کہا کہ پاکستان کےلوگ بہت محبت کرنےوالےہیں .تاہم امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کرقرآن وسنت کی روشنی میں متحد ہونےکی ضرورت ہے۔