اسرائیل کی جانب سے لبنان کے متعدد سرحدی مقامات پر زمینی دراندازی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ لبنان میں اس کے زمینی حملے سرحد پر حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے منگل کو ایک ویڈیو بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل اپنی سرحدو پر سات اکتوبر کی طرح کے کسی بھی طرف سے حملے کی اجازت نہیں دے گا۔ لبنانی حکومت اور عالمی برادری کے ملکوں کی جانب سے حزب اللہ کو سرحدوں سے ہٹانے میں ناکامی نے تل ابیب کے لیے حملے کے سوا کوئی اختیار باقی نہیں رہنے دیا۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ پر لبنانی دیہاتوں کو اسرائیل پر حملے کے لیے تیار اڈوں میں تبدیل کرنے کا بھی الزام تھا۔ اسرائیل کی جنگ لبنان کے لوگوں کے ساتھ نہیں بلکہ حزب اللہ کے ساتھ ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوب میں لبنان کے 30 سے زائد قصبوں کے رہائشیوں سے نقل مکانی کرنے اور دریائے الاولی کے شمال کی طرف جانے کی اپیل کی۔ منگل کو انہوں نے لبنانیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دریائے اللیطانی کے جنوب میں گاڑیاں نہ لے جائیں۔