سینکڑوں بھکاری عورتوں، بچوں کی یلغار، شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

لاہور (لیڈی رپورٹر) رمضان المبارک کے دوران سینکڑوں بھکاری عورتوں اور بچوں نے صوبائی دارالحکومت پر یلغار کرکے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔ بھکاری ٹریفک سگنلز، پارکنگ ایریاز، بازاروں میں بھیک مانگنے کے ساتھ وارداتیں بھی کرنے لگے۔ نوائے وقت سروے کے مطابق یہ عورتیں اور بچے شہر کی اہم شاہراہوں، لاری اڈے، ریلوے سٹیشن، ہسپتالوں، بازاروں، پارکوں اور گلی محلوں میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صحت مند ہونے کے باوجود اپاہج اور نابینا بن کر بھیک مانگ رہے ہیں۔ بعض عورتیں اپنے شیرخوار بچوں کو نشہ آور ادویات کھلا کر بیمار ظاہر کرکے پیسہ بٹورتی ہیں جبکہ بعض بھکارنیں ڈاکٹروں کے نسخے دکھا کر اور کچھ شہر سے واپس جانے کا کرایہ نہ ہونے کا بتا کر لوگوں کی جیبیں خالی کرا رہی ہیں۔ جبکہ کے انتظامیہ خاموش ہے۔

ای پیپر دی نیشن