اوگرا نے ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Sep 01, 2010 | 08:17

سفیر یاؤ جنگ
نئی قیمتوں کا اعلان اوگرا کے ترجمان جواد نسیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اوگرا کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ ستاون پیسے اضافے کے ساتھ چوہترروپے ساٹھ پیسے،لائیٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ بتیس پیسے اضافے کے ساتھ باسٹھ روپے سڑسٹھ پیسے،مٹی کا تیل بہترپیسے اضافےکےساتھ پینسٹھ روپے ستاون پیسے مقررکی گی ہیں۔  ہائی اوکٹین کی قیمت انچاس پیسے کمی کے ساتھ اناسی روپے پچاسی پیسے اور پٹرول کی قیمت اڑتالیس پیسے کمی کے ساتھ سڑسٹھ روپے چھبیس پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے جیٹ فیول کی قیمت میں انہترپیسے فی لیٹراضافہ کر دیا ہے۔ جے پی ون کی نئی قیمت پچپن روپے پینتالیس پیسے،جے پی فورکی قیمت اکیاون روپے چھپن پیسے اورجے پی ایٹ کی قیمت پچپن روپے پندرہ پیسے مقررکی گئی ہے۔
مزیدخبریں