لاہور کے علاقہ مزنگ میں ایک ہی خاندان کے چارافراد قتل، بدنصیب خاندان کے بیٹے کے پراسرار طورپرغائب ہونے نے واقعہ مشکوک بنادیا۔

Sep 01, 2010 | 11:53

سفیر یاؤ جنگ
مزنگ بازار لاہور میں آج علی الصبح  تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے مزنگ کے رہائشی عبدالرحمن اور اسکی تین بیٹیاں ایڈووکیٹ رضوانہ، کنول اور غزالہ کو قتل کردیا گیا جبکہ 21سالہ بیٹا عرفان زخمی حالت میں پراسرارطور پرغائب ہوگیا۔ حال ہی میں مقتولہ ایڈووکیٹ رضوانہ کا کینیڈا کا ویزا لگا تھا اور اس نے  گذشتہ دنوں اسی سلسلہ میں گھر میں ڈالر بھی لاکر رکھے تھے ۔ مقتول عبدالرحمان کی شادی شدہ بیٹی عظمیٰ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے بعد گھر سے نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔ پولیس نے عبدالرحمان کے بیٹے کو غائب کرنے کے الزام میں انکے قریبی عزیز ازمیر کو حراست میں لےلیا ہے۔ خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق عرفان کو اکثر گھر سے پیسے چرانے کی عادت تھی  اور اس واقعے کے بعد وہ خود کو زخمی ظاہر کرکے گھر سے فرارہوگیا ہے۔
مزیدخبریں