الطاف حسین نے پاکستان کے عوام اورتمام امت مسلمہ کو عیدالفطرکی دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئےمسلم دنیا کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ امت مسلمہ کی مشکلات کے حل کیلئے کوششیں کریں۔

Sep 01, 2011 | 06:59

سفیر یاؤ جنگ
عیدالفطرکےموقع پراپنےایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کواندرونی وبیرونی خطرات سےباہرنکالے،عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کو دورفرمائے ،قوم میں اتحادواتفاق پیدا کرے،پوری دنیامیں جہاں جہاں امت مسلمہ پرجو مشکلات ، مصیبتیں اورپریشانیاں آئی ہوئی ہیں انہیں دورکرے ، مسلم دنیاکے تمام حکمرانوں کوعقل سلیم عطاکرے کہ وہ جغرافیائی وعلاقائی فرق کومٹاکر مسلم امہ کے بھرپور اتحادکامظاہرہ کریں اورامت مسلمہ کی مشکلات کے حل کیلئے کوششیں کریں۔الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام شہداءکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا، شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔
مزیدخبریں