خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظوروسان کا کہنا تھا کہ قوم پرستوں کے کراچی میں یکطرفہ آپریشن کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ کراچی میں دہشت گرد ، بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے جس میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بائیس اگست سے آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اب تک ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث پانچ سو ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ دوماہ میں سندھ میں پندرہ ہزار پولیس کانسٹیبل اورسات سو اے ایس آئی بھرتی کرکے اندرون سندھ بھی ڈاکووٴں اور اغواء کاروں کے خلاف بھر پورآپریشن کیا جائے گا۔