ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں بری طرح پٹنے والی بھارتی ٹیم واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بھی ہارگئی۔

Sep 01, 2011 | 07:36

سفیر یاؤ جنگ
مانچسٹر میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔ میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے انیس اعشاریہ چاراوورزمیں ایک سو پینسٹھ رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سےاجنکیا راحانے نے اکسٹھ، سریش رائنہ نے تینتیس جبکہ راہول ڈریوڈ نےاکتیس رنزسکورکئے،انگلینڈ کے ڈرن بیچ نے چار بھارتی کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ دوسری جانب انگلینڈ نے ایک سوپنسٹھ رنزکاہدف میچ کے آخری اوورمیں چاروکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے آیان مورگن انچاس،پیٹرسن تینتیس اورروی بوپارہ اکتیس رنزکے ساتھ نمایاں رہے،بھارت کے جانب سے مناف پٹیل نے دو جبکہ ورات کھولی اورپروین کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدخبریں