بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریڈ کراس کی جانب سے پیش کی جانی والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نائیجیریا کے جنوب مغربی علاقے میں سیلاب سےایک سو دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سیلاب نے پندرسو افراد کواپنے گھربار چھوڑنے پرمجبورکردیا۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اویوصوبے میں سیلاب سےزیادہ تباہی ہوئی جہاں بڑی تعداد میں کچےمکانات سیلاب کی نظر ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نائیجریا میں پانچ لاکھ افراد سیلاب سے بے گھر ہوگئے تھے۔