چین میں پہلا چائنہ یوریشیا ایکسپوشمال مغربی شہر زین ژیانگ میں شروع ہوگیا ہے،صدر آصف علی زرداری بھی ایکسپو میں شرکت کی۔

Sep 01, 2011 | 14:30

سفیر یاؤ جنگ
چین کے نائب وزیراعظم لی کی چیانگ اور وزیر تجارت چن دی مِنگ اوردیگرسینیئرسرکاری عہدیداروں نےافتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ دنیا کے مختلف ممالک کےسربراہان بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ پاکستانی صدر آصف زرداری سمیت کرغزستان کی صدر روزا اوتن باییوا اورقازقستان کے نائب وزیراعظم است عیسی کشیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انتظامیہ کےمطابق یہ ایکسپو یکم سے پانچ ستمبر تک جاری رہے گی۔ حکام کے مطابق ایکسپو میں تیس ممالک سے پچاس ہزار افراد شریک ہوں گے۔ جبکہ زین ژیانگ میں ایک ہزار کے قریب پراجیکٹس کے ذریعے چھتر ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
مزیدخبریں