ابوظہبی کے شیخ زیدسٹیڈیم میں کھیلےجانیوالےدوسرے ون ڈےمیں پاکستان نےآسٹریلیا کوسات وکٹوں سےشکست دی دے۔

ابوظہبی کے شیخ زیدسٹیڈیم میں پاکستان اورآسٹیلیا کی ٹیموں کےمابین کھیلےجانیوالےون ڈے سیریزکےدوسرے میچ میں  آسٹریلیا نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ پچاس اوورزمیں نو وکٹوں کےنقصان پر دو سو اڑتالیس رنزبنائے۔ آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف آٹھ کے مجموعی سکور پر میتھیوویڈ سات رنز بنا کر جنید خان کی گیند پربولڈ ہوگئے۔اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور کپتان مائیکل کلارک نے ٹیم کا سکور چوہتر تک پہنچا دیا۔ وارنرچوبیس رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوئے۔ مائیکل کلارک سینتیس رنز بنا سینتیس رنز بنا کر محمد حفیظ کا شکار بنے۔ ڈیوڈ ہسی اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی سعید اجمل کی گھومتی گیند پرلیگ بی فور وکٹ ہوئے۔ جارج بیلے اور مائیکل ہسی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں چھیاسٹھ رنز بنائے۔ بیلے انتالیس اور میکس ویل اٹھائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مائیکل ہسی اکسٹھ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر سعید اجمل کی گیند پربولڈ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے چار جبکہ جنیدخان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسوانچاس رنزکےتعاقب میں پاکستانی اوپنرزنےچھیاسٹھ رنزکا اچھا آغازفراہم کیا. محمد حفیظ چھاسٹھ کےمجموعی سکورپرتئیس رنزبناکرآوٹ ہوئے،پاکستان کےدوسرے آوٹ ہونےوالےکھلاڑی ناصرجمشید تھےجومحض تین رنزکی کمی سےسینچری سکورنہ کرسکے. دوسری جانب پاکستان کی جیت میں اظہرعلی نےبھی اہم کرداراداکیا وہ انسٹھ کےسکورپرناٹ آوٹ رہےآسٹریلیا کیجانب سےکرسٹیان،جانسن اورپیٹنسن نےایک ایک وکٹ حاصل کی،سیریزکا تیسرااورفیصلہ کن میچ تین ستمبرکوشارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن