شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ایک اور میزائل حملے میں پانچ افراد جاں بحق۔

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کا احتجاج پس پشت ڈالتے ہوئے شمالی وزیر ستان میں ایک اور ڈرون حملہ کیا ہے جس سے پانچ  افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ امریکی جاسوس طیاروں نے تحصیل دتہ خیل کے گاؤں دیگان میں ایک گھر پر چار میزائل داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے بعد کافی دیر تک علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔

ای پیپر دی نیشن