پشاورکے متنی بازار میں مسجد کے باہر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ اٹھارہ زخمی افراد تاحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں.

Sep 01, 2012 | 13:04

پشاور کے معروف علاقے متنی کے بازار میں شیری مسجد کے باہر رات ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے، خوفناک دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے اٹھارہ افراد پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، دھماکے باعث شہر کی فضا سوگوار ہے جبکہ متاثرہ علاقے میں کاروباری سرگرمیاں مانند پڑ گئیں ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا پک اپ میں نصب تیس سے چالیس کلوگرام بارودی مواد سے کیا گیا۔ دھماکا متنی پولیس سٹیشن سے چند میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

Cue In:Cue Out:

مزیدخبریں