سرکاری تعلیمی اداروں میں انگریزی کے ماہر اساتذہ کی ضرورت

Sep 01, 2013

مراسلات

مکرمی ! حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی نے بی اے کے نتائج کا اعلان کیا ہے ان نتائج کے مطابق کئی طلبہ و طالبات کی انگریزی میں سپلی آئی ہے جیسا کہ ہم سب یہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری مادری زبان اردو ہے جس کی وجہ سے ہم انگریزی زبان پر زیادہ توجہ نہیں دے پاتے۔ اسی بنا پر ہر سال انگریزی مضمون میں سپلی کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ گورنمنٹ کالج اور سکولوں میں انگریزی مضمون میں ماہر اساتذہ کی اشد کمی ہے جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں اور کالجوں کا رزلٹ بہت خراب رہتا ہے۔ حال ہی میں بی اے کے جو نتائج آئے ہیں اس کے مطابق کوئین میری کالج کی تقریباً 200 طلبہ کی انگریزی مضمون میں سپلی ہے جبکہ طلبہ کی کل تعداد 400 تھی۔ حکام سے گزارش ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی طرف توجہ فرماتے ہوئے تعلیمی نظام کو بہتر بنائیں۔ جہاں طلبہ کو محنت کرنے کی ضرورت ہے وہیں ماہر اساتذہ کی تقرری بھی ضروری ہے۔ 
(اریبہ صفدر ۔ لاہور) 

مزیدخبریں