حجاب ڈے : میرا، زارا اکبر، ریشم گورنر ہاوس میں کیٹ واک کریں گی

لاہور (این این آئی) گورنر ہاﺅس لاہور میں حجاب ڈے کے حوالے سے 3ستمبر کو خصوصی تقریب منعقد کی جائیگی جس میں ماڈلز حجاب اور بغیر حجاب کیٹ واک کریں گی ۔ کیٹ واک میں اداکارہ میرا ، زارا اکبر ، ریشم اور دیگر ماڈلز شرکت کریں گی ۔ بی جی فاﺅنڈیشن کی چیئرپرسن بی جی نے کہا کہ حجاب ہمارے مذہب کا حصہ ہیں مگر دنیا میں اس کو خوف کی علامت تصور کیا جا رہا ہے اسی تصور کو ختم کرنے کیلئے ہم نے حجاب کیٹ واک کا انعقاد کیا ہے تاکہ دنیا کو حجاب کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے مثبت پیغام دیا جا سکے ۔

ای پیپر دی نیشن