ثانیہ مرزا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ کا پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام

Sep 01, 2013

نیویارک (این این آئی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ کا پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام رہیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹیکو کا مقابلہ امریکہ کے لیزل ہبر اور ان کے برازیلین جوڑی دار مارسیلو میلو سے تھا۔ لیزل ہبر اور مارسیلو میلو نے ثانیہ مرزا اور ہوریا ٹیکو کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-6، 7-6 اور 10-4 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔

مزیدخبریں